Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ہونہار نوجوان نے مریضوں کیلئے مائی ڈاکٹر پلس ایپلی کیشن تیار کر لی

کراچی : ہونہار نوجوان نے مریضوں کیلئے مائی ڈاکٹر پلس ایپلی کیشن تیار کر لی
September 25, 2016
کراچی (92نیوز) اب متعلقہ ڈاکٹر‘ ادویات اور اسپتال سمیت دیگر معلومات ایک کلک پر ہی دستیاب ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بیمار افراد کی سہولت کے لیے پاکستانی نوجوان نے موبائل سافٹ وئیر تیار کر ڈالا۔ اب چاہے ڈاکٹر کا اپائنمنٹ چاہئے ہو یا قریبی اسپتال جانے کی ضرورت پیش آئے بس ایک کلک سے ہی بہت ہی سی معلومات عوام کو دستیاب ہوں گی۔ سافٹ ویئر کے بانی سعد صدیق کہتے ہیں ایپلی کیشن سے عوام کا وقت اور پیسہ دونوں بچیں گے۔ عوام نے بھی ڈاکٹر‘ ادویات اور خون کی دستیابی جیسی معلومات کو ایک جگہ پاکر خوشی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صحت سکندر میندرو نے مائی ڈاکٹر پلس ایپلی کیشن کو صحت کے شعبہ میں اچھا قدم قرار دیا۔ my dr app1 مائی ڈاکٹر پلس ایپ کے استعمال سے مریض کم وقت میں صحیح ڈاکٹر کو ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔