Tuesday, December 6, 2022

کراچی، ہلاکت کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

کراچی، ہلاکت کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان نبیل کی ہلاکت کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان نبیل کی ہلاکت کا کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں اہلکاروں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔