Sunday, December 4, 2022

کراچی ، ہزاروں دکانیں مسمار کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہ آسکے

کراچی ، ہزاروں دکانیں مسمار کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہ آسکے
کراچی (92 نیوز) اعلی عدلیہ کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ہزاروں دکانیں مسمار کرنے کےباوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہ آسکے۔ فٹ پاتھ تو دور سڑکیں بھی کلیئر نہ ہو سکیں۔ دیگر اضلاع میں بھی کارروائی سے پہلے تشہری مہم چلائی گئی جس پر دنداروں نے خود ہی ایکشن شروع کر دیا لیکن فٹ پاتھ اور سڑکوں پر پارکنگ مافیا کا راج ختم نہ ہوسکا اور ٹریفک جام کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر سے شروع ہونے والے آپریشن کا دائر کار بڑھا دیا ہے۔ جلد شہر بھر سےتجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر اس کے انسداد کےلیے اقدمات ناگزیر ہیں۔