Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں ہزاروں افراد کو متاثر کرنیوالی بیماری چکن گونیا نکلی

 کراچی میں ہزاروں افراد کو متاثر کرنیوالی بیماری چکن گونیا نکلی
December 22, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کون سی ہے؟ قومی ادارہ صحت نے پتہ لگالیا۔ کراچی کے پانچ میں سے تین مریضوں میں چکن گونیا کی تصدیق ہو گئی۔  کراچی سے پانچ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے  تین مریضوں میں چکن گونیا کے  مرض کی تشخیص ہو گئی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے بھی پراسرار بیماری کے چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ چکن گونیا کے وائرس میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو  جوڑوں اور بخار کی شکایت پر کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چکن گونیا کا مرض مچھروں کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔