Tuesday, November 29, 2022

کراچی : ہجرت کالونی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن‘ چار مشتبہ افراد پکڑ لیے

کراچی : ہجرت کالونی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن‘ چار مشتبہ افراد پکڑ لیے
کراچی (92نیوز) کراچی کی ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی صدر ٹاون کے علاقے ہجرت کالونی کے داخلی وخارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا اور گھرگھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔