Friday, January 27, 2023

کراچی ، گیس کی بندش سے گھریلو اور سی این جی صارفین ذہنی اذیت کا شکار

کراچی ، گیس کی بندش سے گھریلو اور سی این جی صارفین ذہنی اذیت کا شکار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس بندش سے گھریلو، صنعتی اور سی این جی صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے۔ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سی این جی ایسوسی ایشنز کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ چئیرمین عبدالسمیع خان کی قیادت میں وفد نے ایس ایس جی سی حکام سے مذاکرات بھی کئے۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر پبلک ٹرانسپورٹ نایاب، سڑکوں پر سناٹا، دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس پریشر میں کمی یا کوئی اور بہانہ، روایتی جواز معمول بن گئے ہیں۔ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو شاہراہ فیصل بلاک کریں گے۔