Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : گورکن کی ضمانت منظور

کراچی : گورکن کی ضمانت منظور
December 10, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں قبروں سے مردے نکالنے کے الزام میں گرفتار گورکن کی ضمانت دس ہزار روپے میں منظور کرلی گئی  ۔ شہر میں گزشتہ بیس سال  میں کوئی قبرستان نہیں  بنا جس کے باعث لواحقین کے لئے تدفین کا عمل مشکل ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں گورکن قبر کھودنے کے ساتھ  اب قبروں سے مردے بھی خالی کرنے لگے  عزیر آباد پولیس نے مردوں کو قبر سے نکلنے والے گورکن فیاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش کیا ۔

ملزم سے دیگر ساتھیوں کی نشان دہی اور تفتیش کر نی ہے۔ ریمانڈ دیا جائے۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن دفعات کے تحت ملزم کوگرفتار کیا گیا ہے۔ وہ قابل ضمانت ہےاس لیئے  ملزم کو ریمانڈ پر نہیں دیا جاسکتا ۔ ملزم فیاض کا کہنا تھا وہ گورکن نہیں بلکہ قبروں پر پانی ڈالتا ہےجھوٹے مقدمے میں اسے پھنسایا گیا ۔