کراچی ، گورنمنٹ اسپتال میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کے متضاد بیانات

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس میں زیرحراست ملزم کے بیانات میں تضادات سامنے آگئے ، ملزم نے پہلے لڑکی کو پہچاننے سے انکار کیا تھا، جبکہ دوسرے بیان میں دوستی کا اعتراف کرلیا ۔
کراچی میں کورنگی کے سرکاری اسپتال میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ لڑکی کو انجکشن لگانے والا فرار ڈاکٹر ایازعباسی تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ، گرفتار ملزم شاہ زیب کے بیان میں تضاد سامنے آگیا ۔
بیان کے مطابق ملزم کی لڑکی سے دوستی تھی، جبکہ ابتدائی بیان میںلڑکی کو پہچاننے سے ہی انکار کیا تھا ، محکمہ صحت سندھ نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
کمیٹی میں ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹرعلی انجم، ڈی ایچ او ساؤتھ ڈاکٹر احمد علی اور ٹاؤن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین شامل ہیں ، کمیٹی نے قتل کی جگہ کا معائنہ کیا اور 4 افراد سے پوچھ گچھ کی ، جس کے بعد آج سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ پیش کرے گی ۔