Sunday, January 29, 2023

کراچی ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

کراچی ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری
کراچی ( 92 نیو) گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے صوبے کے عوام کے حقوق  کے لیے مل کر کام کرنے کےعزم کا اظہار کردیا ، ۔ دونوں رہنماؤں نے  صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔ کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے 3 روزہ عرس کی تقریبات جاری ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عرس کے آخری روز مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نےملک کی خاطر مل کر آگے بڑھنا ہے ، صوبائی اور وفاقی حکومت ساتھ چلیں گی تو صوبےکی بہتری ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن صوبے کی بہتری کے لیے بڑھنا چاہئے ، اس موقع پر گورنر سند ھ کا کہنا تھا کہ وہ گورنر ہاؤس کا صرف دفتر استعمال کرر ہے ہیں، رہائش اپنے گھر پر ہی رکھی ہوئی ہے، کوشش ہے کہ گورنر ہاوس کے اخراجات کم سے کم ہوں ۔