کراچی ، گل بائی پل پر آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی ،متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گل بائی پل پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی جس نے متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھوئیں کے بادل چھا گئے،پہلے آئل ٹینکر کے الٹنے سے دوسرے آئل ٹینکر کو آگ لگی۔