Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : گل بائی پردل اور سینے کے دردکی فوری طبی امدادکے لئے یونٹ لگادیاگیا

کراچی : گل بائی پردل اور سینے کے دردکی فوری طبی امدادکے لئے یونٹ لگادیاگیا
July 13, 2017

 

کراچی(92نیوز)قومی ادارہ برائے امراض قلب کی جانب سے کراچی کے علاقے گل بائی پردل اور سینے کے دردکی فوری طبی امدادکے لئے یونٹ لگادیاہے جہاں پرابتدائی طبی امدادمفت فراہم کی جائے گی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں امراض قلب کے مریضوں کے لیے دوسرے موبائل چیسٹ پین یونٹ  کا افتتاح کردیا۔ بڑھتی ٹریفک اور آبادی نے عوامی کی بڑی تعداد کو قومی ادارے برائے امراض قلب سے دور کردیا تھا  ۔ عوام کی صحت اور جان کو مزید محفوظ بنانے کے لیے شہر میں دوسرے یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔ جہاں دل کے مریضوں کے لیے چوبیس گھنٹے طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ،افتتاحی تقریب میں شریک  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا نے کہا قومی ادارہ برائے امراض قلب کی اعلی کارکردگی پر حکومت ان کی مالی مدد کررہی ہے ۔

مئیر کراچی وسیم اختر بولے سینے کے درد کی تشخیص کے لیے لگائے جانے والے یونٹس کے اطراف حفاظتی اور صفائی کے انتظامات کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔کراچی میں دل کے مریضوں کی تعداد میں دو سالوں کے دوران تین گناہ  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے  ۔