Saturday, December 2, 2023

کراچی : گلوکار ندیم جعفری کو ڈاکوﺅں نے موبائل فون سے محروم کر دیا

کراچی : گلوکار ندیم جعفری کو ڈاکوﺅں نے موبائل فون سے محروم کر دیا
June 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کا ایک اور فنکار ڈاکووں کی لوٹ مار کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار ندیم جعفری اپنے رہائشی علاقے گلشن اقبال میں لٹیروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ ملزم موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تاہم خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گلوکار محفوظ رہے۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔