Saturday, July 27, 2024

کراچی ، گلشن معمار کے فارم ہاوس میں نامعلوم ملزمان کا نوجوان لڑکی پر تشدد

کراچی ، گلشن معمار کے فارم ہاوس میں نامعلوم ملزمان کا نوجوان لڑکی پر تشدد
August 10, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں حوا کی بیٹی درندگی کا شکار ہو گئی۔ گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ادھر لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ خاتون ایم ایل او نے طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرسامعیہ کا کہنا تھا کہ  لڑکی کو نشہ آوراشیاء  پلائی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوش میں نہیں ہے۔ پولیس نے لڑکی کے دو دوستوں کو حراست میں لے لیا، لڑکی کی بڑی بہن کا صبر جواب دے گیا، لاکپ میں ہی ایک ملزم کو تھپڑ رسید کر دیا۔ ایس ایچ او کے مطابق لڑکی کہتی ہے گھر والے جبری شادی کروانا چاہتے ہیں، جس پر جھگڑا چل رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کا فارم ہاوس پر دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی لانڈھی  کی رہائشی ہے  جو دوستوں کے ساتھ فارم ہاوس گئی تھی۔ وہاں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔