Monday, September 26, 2022

کراچی : گلشن اقبال میں چوراسی انچ پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب

کراچی : گلشن اقبال میں چوراسی انچ پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  گلشن اقبال میں چوراسی انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے  وسیع علاقہ  زیر آب آگیا پانی کے رساو سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا نظارہ پیش کرنے لگیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نظارت کے قریب پانی کی چوراسی انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔ شام کے اوقات میں ہونے والے پانی کے زبردست رساو سے ٹریفک کے نظام درہم برہم ہوگیا  ۔ کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں  ۔ دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر چھوڑ کر پیدل اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے  ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید فوری طور پر موقع پر اپنے اسٹاف کے ساتھ پہنچے اور پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع کیا۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کے پانی  کےاستعمال میں احتیاط سے کام لیں ۔