Saturday, July 27, 2024

کراچی ، گلشن اقبال میں سرکاری اسکول کے دروازوں پر لگے تالے توڑ دیئے گئے

کراچی ، گلشن اقبال میں سرکاری اسکول کے دروازوں پر لگے تالے توڑ دیئے گئے
August 2, 2018
کراچی (92 نیوز)  92 نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سرکاری اسکول کے دروازوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے لگے تالے توڑ دیئے گئے۔ اسکول اساتذہ اور طالب علموں کے حوالے کر دیا گیا۔ کراچی میں قبضہ مافیا نے گلشن اقبال میں سرکاری اسکول پر پنجے گاڑ لئے ۔ لیکن 92 نیوز اساتذہ اور بچوں کی آواز بن گیا۔ اسکول پر قبضے کا معاملہ اٹھایا تو پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے تالے توڑ کر تدریس کا عمل دوبارہ شروع کروا دیا۔ اسکول دوبارہ کھلنے اور تعلیم شروع ہونے پر ننھے طلباء بھی خوش ہیں ۔ ادھر وزیر تعلیم ڈاکٹر سعدیہ نے اسکول پر قبضے کا نوٹس لے لیا اور ڈائریکٹر اسکول سے رپورٹ طلب کر لی ۔ پرائمری اسکول میں تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے اور  2 ماہ سے کام مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث بچے ایک ہی کلاس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔