Wednesday, September 28, 2022

کراچی ، گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکہ ، 5افراد جاں بحق

کراچی ، گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکہ ، 5افراد جاں بحق

کراچی (92 نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا  ہوا ، دھماکے سے  2 فلیٹس اور ایک بینک مکمل تباہ ہوگیا  جبکہ اطراف کی عمارتوں، دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورگاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کوبھی نقصان پہنچا ۔

دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کونجی اسپتال منتقل کیا گیا ، دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس کے جوان بھی پہنچ گئے  اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔

دھماکے کے بعدصوبائی وزیر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر افتخارشالوانی، ڈی جی رینجرز اور دیگر حکام بھی موقع پر پہنچے  ۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ متاثرہ حصے کو مسمار کیا جائے گا ۔

ڈی جی رینجرز نے بھی دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا ۔

مسکن چورنگی کے قریب ہی فلاحی ادارے کے ٹرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

بھی لگی ، جس کے باعث ایک بچہ زخمی ہوا، اور موٹرسائیکل بھی جل کر راکھ ہوگئی۔