کراچی :گلستان جوہر سے ملنے والے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی(92نیوز)کراچی کے گلستان جوہر میں ایک مکان کی چھت سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوا ہے، آدھا کلووزنی بم کے ساتھ بیٹری منسلک تھی ۔
تفصیلات کےمطابق کامران چورنگی کے قریب ایم کیو ایم کے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار ہدایت مسیح کی چھت سے بم برآمد ہوا ہدایت مسیح کے مطابق اس کا بیٹا چھت پر پرندوں کو دانہ ڈالنے گیا تھا اور اس کی نظر بم پر پڑ گئی بم کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا ۔
واضح رہے کہ ہدایت مسیح نے دو ہزار چار میں بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اس دوران بعض نامعلوم افراد نے اس کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی۔