Saturday, July 27, 2024

کراچی : گزشتہ کئی روزسےجاری گرم ہواؤں کا سلسلہ تھم نہ سکا

کراچی : گزشتہ کئی روزسےجاری گرم ہواؤں کا سلسلہ تھم نہ سکا
April 13, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی  میں گزشتہ کئی روز سے  گرم ہواؤں  کا سلسلہ  آج  بھی جاری ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سےزیادہ  ہی رہے گا عوام مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی والوں کو موسم بہارتوملا نہیں لیکن گرمیوں کاموسم فوراً آگیا آج بھی شہر کا  درجہ حرارت تو انتالیس  ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ کی گئی۔ ایسے میں گرمی سے پریشان شہری کہتے ہیں کہ حکومت موسم کی حدت کم کرنے کے لئے کم سے کم سڑک کے کنارے پانی کی فراہمی ہی یقینی بنائے۔ حکومت سندھ کی جانب سےکراچی میں ممکنہ ہیٹ ویوسےنمٹنےکےلئے  سرکاری اسپتالوں میں وارننگ توجاری کی گئی لیکن سوائےجناح اسپتال کےکسی بھی سرکاری اسپتال نے ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے  کے لیئے عملی  طور پر کوئی انتظام نہیں۔