Saturday, July 27, 2024

کراچی: گزشتہ روز لفظی گولہ باری کے بعد بہادرآباد ، پی آئی بی کالونی میں سناٹا

کراچی: گزشتہ روز لفظی گولہ باری کے بعد بہادرآباد ، پی آئی بی کالونی میں سناٹا
February 12, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں کی جانب سے گزشتہ روز ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے بعد آج بہادرآباد اور پی آئی بی کالونی میں سناٹا چھایا ہوا ہے ۔
گذشتہ روز پہلا وار رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینرکے عہدے سے ہٹا کر کیا ۔ فاروق ستار نے جوابی حملہ کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ۔ آج اب تک دونوں جانب سناٹا ہے ۔ بہادرآباد میں نہ رابطہ کمیٹی کے اراکین پہنچے ہیں اور نہ کارکن موجود ہیں ۔
دوسری پی آئی بی کالونی میں بھی ہل جھل نہیں ہوئی ہے ۔ فاروق ستار کے حامیوں کی جانب سے ان کے گھر کے باہر بینرز لگائے گئے ہیں ۔ بینرز پر کون کریگا رہنمائی فاروق بھائی فاروق بھائی کے نعرہ لکھا ہوا ہے ۔
امکان ہے کہ آج دونوں جانب سے اپنے اپنے حامیوں کےساتھ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی ۔