Friday, September 13, 2024

کراچی ، گزشتہ روزڈوبنے والے دو دوستوں کی لاشیں مل گئیں

کراچی ، گزشتہ روزڈوبنے والے دو دوستوں کی لاشیں  مل گئیں
June 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  سینڈز پٹ پر گزشتہ روز ڈوبنے والے  دو دوستوں کی لاشیں مل گئیں ، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال لیں ۔ فراز اور اسامہ گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ سینڈز پٹ پر پکنک منانے گئے تھے ، جہاں بے رحم موجوں نے  دونوں کی زندگی کے چھین لی ۔دونوں کی لاشوں کی تلاش کل سے جاری تھی جو آج ملی ہیں ۔ فراز ناظم آباد کا رہائشی تھا، اور عید کے بعد بہن کو رخصت کرنے کے خواب سجا رکھے تھے، جس کا منگل کو نکاح ہونا تھا ۔ فراز 3 بھائیوں اور 2 بہنوں میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے لاڈلا بھی تھا ۔ جاں بحق ہونے والا  اسامہ گلستان جوہر کا رہائشی تھا  ، دونوں کی لاشیں ایدھی سردخانے میں منتقل کردی گئی ہیں ۔