Wednesday, December 7, 2022

کراچی : گرمی سے مرنیوالوں کی تعداد 529 ہو گئی !!! دن شدید گرم اور مرطوب جبکہ رات کو بارش کی پیشگوئی

کراچی : گرمی سے مرنیوالوں کی تعداد 529 ہو گئی !!! دن شدید گرم اور مرطوب جبکہ رات کو بارش کی پیشگوئی
کراچی (92نیوز) کراچی میں 4 روز کے دوران گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 529 ہو گئی، مردہ خانے کم پڑ گئے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو اگلے 2روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق گرمی نے کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، حبس اور شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہاہے، جناح اسپتال میں گرمی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں 74، سول اسپتال کراچی میں71، لیاری جنرل اسپتال میں 17اور سندھ گورنمنٹ اسپتال میں 8افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج رات میرپور خاص، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور کراچی میں چند مقامات پر گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے 2روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔