Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے  پھٹ گیا ،6 افراد زخمی

کراچی : گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے  پھٹ گیا ،6 افراد زخمی
July 31, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں سی این جی بھرواتے ہوئے گاڑی میں سلنڈر دھماکے سے6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈی ایچ اے میں گھر میں گیس بھرجانے سے دھماکے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب سلنڈر دھماکےمیں چھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پیٹرول پمپ پر گاڑی میں سی این جی بھروانے کے دوران ہوا، زخمیوں میں شاکر، حسن، جان اسلام، علی شاہ، شگفتہ اور فائزہ شامل ہیں،جنہیں فوری طور پر سول اسپتال پہنچادیا گیا،پولیس کےمطابق تفتیش کررہےہیں کہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا۔ دوسری جانب ڈی ایچ اے خیابان بدرلین نمبر تیرہ میں واقع بنگلے میں گیس بھرگئی،گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے کچن میں ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا اور آگ لگ گئی جس سےدو ملازمہ زخمی ہوگئیں،جہنیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچادیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔