کراچی ، گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کرنیوالا ملزم پکڑاگیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چوروں کو گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی ، شہری کی فائرنگ سے ایک چور زخمی حالت میں دھرلیا گیا ۔
کراچی میں چوروں کی شامت آگئی ، ڈیفنس فیز 6 میں ایک چور شہری کی
گولیوں کا نشانہ بن گیا ، جبکہ دوسرا بھاگ نکلا ۔
کراچی میں دو چور ایک گاڑی سے ساؤنڈ سسٹم چوری کررہے تھے ، ایک شہری نے جیسے ہی دیکھا تو ملزمان نے فرار کی کوشش کی جس پر شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نئی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرتے تھے جبکہ اب تک 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
گزری پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔