کراچی ، گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ 5گھنٹے بعد بجھادی گئی
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، خود قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
نیو کراچی میں صبح سویرے شعلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ کی اطلاع ملتے ہی 10 فائرٹینڈرز فوری طور پر پہنچے ۔
گارمنٹ فیکٹری کی تیسری منزل پر بیڈ شیٹس اور کپڑے کی موجودگی سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ، اور تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ۔ فائر فائٹرز نے 5 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔