Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے 2470 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس،2371حساس قرار

کراچی کے 2470 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس،2371حساس قرار
July 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے 2470 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 2371 کو حساس قرار دے دیا گیا ،   چیف سیکرٹری سندھ اعظم سلیمان کہتے ہیں الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، شہری قومی فریضہ ضرور ادا کریں۔ کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کر دیا گیا ، ترسیل فوج کی نگرانی میں مکمل ہوئی، نگراں چیف سیکرٹری سندھ اعظم سلیمان نے بھی تصدیق کردی۔ کراچی میں میں 4883پولنگ اسٹیشنز میں سے 2473کو انتہائی حساس اور 2371 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 ،سندھ اسمبلی کی 44 نشستوں پر انتخاب ہوگا،مجموعی طور پر 1256 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔