Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے کشیدہ حالات نے کامیاب الیکشن کا مزہ کرکرا کردیا

کراچی کے کشیدہ حالات نے کامیاب الیکشن کا مزہ کرکرا کردیا
April 23, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے کشیدہ حالات نےپُرامن  اورکامیاب الیکشن کا مزہ کرکرا کردیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں میں برداشت کا مادہ نہیں الطاف حسین نے بھی اپنے ہی کارکنوں کو محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کردی۔ ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں  ہاتھاپائی کے بعد بیان بازی بھی شروع ہوگئی۔ کریم آباد اورعزیز آباد میدان جنگ بنے تودونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ناصرف ایک دوسرے پرالزامات لگائے بلکہ  کارکنوں  سے پُرامن رہنے کی بھی اپیل کردی۔ متحدہ  کے قائد الطاف حسین نےکارکنوں کو ہدایت کی کہ کامیابی کا جشن ضرور منائیں لیکن مخالفین کو تنگ نہ کریں۔ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کے جھنڈے یا پوسٹر کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اور سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔ پی ٹی آئی بھی کہاں چپ رہنے والی تھی اس کی ترجمان شریں مزاری نےبھی فوری اپنا حصہ ڈالا اور کہا کہ ایم کیوایم نے ایک بارپھرثابت کردیا وہ پُرامن لوگوں کی جماعت نہیں۔ پی ٹی ائی کے کیمپ پرحملے اور پرچم جلانے کی مذمت کرتے ہیں، ایم کیوایم ان حرکتوں سے شہر کا امن خراب کرنا چاہتی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ نےبھی  بڑے بوڑھوں کا کردارادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکن ایک دوسرے کا احترام اور دوسروں کو برداشت کریں قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔