Tuesday, October 4, 2022

کراچی کے کالجز میں اساتذہ کا تقرر و تبادلہ وزیر تعلیم کریں گے ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے کالجز میں اساتذہ کا تقرر و تبادلہ وزیر تعلیم کریں گے ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی ( 92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے  کالجز کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر  پر پابندی عائد کر دی ،  جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کالجز میں کوئی بھی تقرر یا تبادلہ وزیر تعیلم کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔ وزیر تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  سیکرٹری کالجز اساتذہ کے تبادلے کے لئے وزیر تعلیم کو سمری ارسال کریں گے ، وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد ہی تقرر یا تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کسی کالج میں اساتذہ کی ضرورت ہو تو پہل ے  وزیر تعلیم کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔