Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے وزیر مینشن میں قائد اعظم کا سامان آج بھی موجود ہے

کراچی کے وزیر مینشن میں قائد اعظم کا سامان آج بھی موجود ہے
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) آج ہرپاکستانی آزادی کاجشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ آزادی قائداعظم محمدعلی جناح کی طویل جدوجہد کی بدولت نصیب ہوئی،کھارادر میں قائد اعظم کی جائےپیدائش وزیرمینشن میں آج بھی قائد کے زیراستعمال سامان موجود ہے۔ کراچی کےقدیم علاقے کھارا در میں قائم پیلے پتھروں اور لال جالیوں والی یہ خوبصورت تاریخی عمارت وزیرمینشن ہے۔جہاں قائد اعظم محمدعلی جناح کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنابچپن بھی یہاں گزارا۔ قائد کے زیراستعمال اشیاء آج بھی بہت خوبصورتی سے رکھی ہوئی ہیں۔ وہ کرسی جس پر قائد اعظم نے پہلی مرتبہ گورنر جنرل کا حلف اٹھایا اس خوبصورت عمارت کا حصہ ہے۔ وزیر مینشن میں بانی پاکستان کا بستر، کچھوے کی ہڈی سے بنا چشمہ،قیمتی کپڑے، جوتے، قلم اور دیگر اشیاء کے ساتھ قائد اعظم کی زوجہ رتی جناح کا فرنیچر بھی موجود ہے۔