Monday, November 28, 2022

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا فیصلہ آج ہوگا

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا فیصلہ آج ہوگا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا فیصلہ آج ہوگا ، ایم کیو ایم کے سید ارشد حسن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی مد مقابل ہیں ۔

ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لئے 300 یو سی چیئر مینز اپنا حق رائے دہی استعمال  کریں گے ، صبح 9 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک  ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی زیر نگرانی  کونسل ہال میں ہوگا۔

ڈپٹی میئر کی سیٹ ارشد وہرہ کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ،ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم کے پلیٹ فام سے الیکشن لڑ ا اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے  ، مگر بعد ازاں انہوں نے  پی ایس پی میں شمولیت حاصل کر لی  تھی۔

ایم کیو ایم کے پلیٹ فام سے جیتنے کے بعد دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پر ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔

ڈپٹی میئر کراچی کیلئے ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلزپارٹی کے کرم اللہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔