Saturday, July 27, 2024

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک فعال ہونا شروع ہوگیا: گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک فعال ہونا شروع ہوگیا: گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف
February 9, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک فعال ہونا شروع ہوگیاکمانڈر خان زمان  مختلف  تنظیموں کے کارندوں کو اکٹھا  کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق گرفتار دہشت گردوں نے کیے انکشافات تو قانون نافذ کرنے والے ادارے  ہو گئے مزید چوکس۔ ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ  میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر خان زمان دیگر کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہےاس کے علاوہ سجناگروپ،عابد، حافظ قاسم ، عمر خالد خراسانی گروپ شہر کے مضافاتی علاقوں میں  سرگرم ہو رہے ہیں ۔ گرفتار دہشت گردوں نے مزید انکشاف کیا ہے کہ  کالعدم تنظیموں کے خان زمان خان اور آصف چھوٹو گروپ داعش میں ضم ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ القاعدہ کا امیر شکیل برمی گروپ نے دیگر کالعدم تنظیموں کے کارندوں سے رابطے  شروع کردیے ہیں۔