Tuesday, October 4, 2022

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کسی نے مدد نہیں کی، وسیم اختر

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کسی نے مدد نہیں کی، وسیم اختر
کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے سب ہیں لیکن عوامی مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں۔ مسائل کے حل کے لیے سب کے پاس گیا پر کسی نے مدد نہیں کی۔ میئر کراچی وسیم اختر ایک بار پھر وفاق اور سندھ حکومت پربرس پڑے۔ کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ یہ بھی کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے سب کے پاس گیا۔ لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں آل سٹی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام بلدیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی سے ٹیکس تو جمع کرتے ہیں لیکن کراچی پر خرچ نہیں کرتے۔ میئر کراچی نے مسائل کے حل کے لیے تاجر تنظیموں سے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔