Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے مسائل میں راتوں رات بہتری نہیں آسکتی : مراد علی شاہ

کراچی کے مسائل میں راتوں رات بہتری نہیں آسکتی : مراد علی شاہ
December 11, 2016

 گڑھی خدابخش(92نیوز)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کاکہناہےکراچی جیسےبڑےشہرمیں مسائل توہوں گے۔ راتوں رات کراچی کی حالت بہترنہیں کرسکتا۔ سندھ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔مرادعلی شاہ بینظیربھٹو کی برسی کےانتظامات کاجائزہ لینےگڑھی خدا بخش  پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  نے گڑھی خدابخش میں  بینظیربھٹوکےمزارپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرانہوں نےمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےکہاکہ کراچی بڑاشہر ہے جہاں  مسائل توہوں گے۔ہم امن وامان کی صورتحال مزیدبہتر کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

اس سےپہلےوزیراعلیٰ سندھ نےکراچی میں طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ، صفورا، حسن اسکوائر، سخی حسن اور گجر نالے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ  راتوں رات  کراچی کی حالت بہتر نہیں کرسکتا، چاہتا ہوں ترقیاتی کام آئندہ الیکشن سے قبل مکمل ہوجائیں۔

وزیرعالی سندھ نےاعتراف کیاکہ  مئیر کو ساتھ نہ لاناان کی  کوتاہی ہے، بلدیاتی ادارے کام کریں، مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔