Wednesday, December 7, 2022

کراچی کے مسائل مل کر حل کرینگے وزیراعلیٰ،ڈی جی رینجرز رہنمائی کریں : وسیم اختر

کراچی کے مسائل مل کر حل کرینگے وزیراعلیٰ،ڈی جی رینجرز رہنمائی کریں : وسیم اختر
کراچی(92نیوز)بھاری اکثریت سے کراچی کا میئرمنتخب  ہونے والے وسیم اختر نے سب کو ساتھ لےکر چلنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ رہنمائی کریں،  کراچی کے مسائل مل کر حل کریں گے۔ وہ ایم کیوایم کے نہیں کراچی کے میئر ہیں۔  وہ ہر جماعت  کے پاس جا کر ان سے مشاورت کریں گے اورشہر کی حالت بہتر کرنے کیلئے ان سے تجاویز لیں گے۔ وہ سیاسی قیدی ہیں، ان پر مقدمات کی کوئی اہمیت نہیں، عوام نے فیصلہ سنادیا ہے۔