Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
February 11, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ہو گئی ۔ شہر قائد کےمختلف علاقوں میں صبح صبح ہلکی ہلکی بارش ہو گئی ۔
ڈیفنس،کلفٹن ،قیوم آباد،گلستان جوہر اور ٹاور سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر قائد کا موسم جو پہلے ہی خوشگوار تھا بارش کے بعد مزید خوبصورت ہو گیا ۔
چھٹی کےدن موسم خوشگوار دیکھ کرشہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں ۔
موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہےشہر کا موسم اگلے چوبیس گھنٹوں تک ایسا ہی رہنے کا امکان ہے ۔