Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، کے ڈی اے اسکیم ون، محمد علی سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بادل برسے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، کے ڈی اے اسکیم ون، محمد علی سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بادل برسے
July 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ کارساز، کے ڈی اے اسکیم ون، محمد علی سوسائٹی، بہادر آباد اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔

 شدید گرمی کے ستائے اور بارش کے منتظر کراچی والوں کا انتظار آخر کار اختتام کو پہنچا۔ شہر قائد میں ابر رحمت برسے اور کھل کر برسے۔ گلشن حدید ، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، کارساز شاہراہ فیصل ، اسٹیڈیم روڈ ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، اورنگی سرجانی ،کورنگی  ، لانڈھی ، صدر ، گارڈن کھارادر سمیت  دیگر  علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش نے شدید  گرمی  اور حبس کا زور توڑ دیا۔ عزیزآباد بلاک ٹو میں برساتی پانی گھروں میں جمع ہو گیا۔ مختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

گلشن حدید میں اب تک سب سے زیادہ بارش 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سرجانی میں 27 ملی میٹر ، اولڈ ایئرپورٹ ایریا میں اب تک 24.4 ملی  میٹر بارش  ہوئی۔ جناح ٹرمینل میں 15.8 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی اے ایف بیس مسرور میں 33 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لانڈھی میں 16 ملی میٹر ، نارتھ کراچی میں 19.2 جبکہ ناظم آباد میں 36.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کی رحمت کو کے الیکٹرک  نے زحمت میں تبدیل کرنے کی روایت کو  اس بار بھی برقرار رکھا۔ برسات کا آغاز ہوتے  ہی  اولڈ سٹی ایریاز  میں شامل علاقے لیاری ، کھارادر ، صدر، گارڈن میں بجلی غائب ہو گئی۔ گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، گلستان جوہر ، پی آئی بی کالونی ، طارق روڈ ناظم آباد بھی تاریکی میں ڈوب گئے۔

  ترجمان  کے الیکٹر ک   کا کہنا ہے بارش کے دوران کچھ علاقوں  کی  بجلی احتیاطی تدابیر کے طور پر  بند کی گئی ہے ۔ شہریوں سے اپیل کی  کہ بارش  کے دوران برقی آلات اور بجلی پولز کے قریب جانے سے گریز کریں۔