Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے محلوں میں بکرا ہوٹل کھل گئے

کراچی کے محلوں میں بکرا ہوٹل کھل گئے
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عیدالاضحیٰ جوں جوں قریب آرہی ہے، کراچی کے گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے،  جانوروں کے کھانے پینے کا بھی خاصا خیال رکھا جا رہا ہے، محلوں میں بکرا ہوٹل بھی کھل گئے ہیں، جہاں جانوروں کےلئے ہر طرح کی خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جانوروں کی خوراک میں کھل ، چوکر ، دانا ، بھوسہ مکئی ، جو ، گیہوں اورہراچارہ شامل ہے ، بڑوں سے زیادہ بچے جانوروں کی خوارک کا خیال رکھتےہیں ۔ شہر میں جانوروں کی خوراک عام نہیں لہٰذا یہ ضروریات پوری  کرنے کیلئے جگہ جگہ بکرا ہوٹل کھل گئے ہیں جہاں ہر قسم کا چارہ ہر وقت میسر ہے ۔