کراچی کے متوقع میئر کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں پر الزامات لگانے کے دو مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔
وسیم اختر کے خلاف مختلف تھانوں میں بیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔ عدالتی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔ جانتے ہیں کہ منتخب نمائندوں کو اختیارات کیوں نہیں دیے جا رہے۔