Thursday, November 30, 2023

کراچی کے فیصلے اب لندن نہیں کراچی کی گلیوں میں ہونگے:سراج الحق

کراچی کے فیصلے اب لندن نہیں کراچی کی گلیوں میں ہونگے:سراج الحق
April 17, 2015
کراچی(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی  کے جلسے میں ایم کیوایم کے قائدکوآڑے ہاتھوں لیا ہے، کہتے ہیں کہ کراچی میں اب غنڈہ گردی اوربدمعاشی کی  نہیں شرافت کی سیاست ہوگی۔ الطاف حسین نے نوباراستعفی دے کر واپس لیا، تیئس اپریل کوبھی استعفی دیں گے لیکن اس بار واپس نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے خواتین ونگ کے زیراہتمام کراچی میں جلسہ کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے امیرِجماعت اسلامی  سراج الحق نے  ایم کیوایم کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ کراچی کے فیصلے اب  لندن میں نہیں، کراچی کی گلیوں میں ہوں گے الطاف حسین  نے نوباراستعفیٰ دیا اب دیں گے توواپس نہیں لیں گے۔ سراج الحق نےکہا،سندھ کے ہزاروں سرکاری ملازم  تنخواہ حکومت سے لیتے ہیں لیکن ڈیوٹی نائن زیرو پرکرتے ہیں ماضی میں دھاندلی سے الیکشن جیتے گئےاس بار ٹھپے نہیں لگیں گے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی نے واضح کیا کہ  کراچی کو خون سے نہلانے والوں کے دن گنے جاچکے، اب  غنڈہ گردی اوربدمعاشی کی نہیں شرافت کی سیاست چلے گی۔ اس سے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر رہنما معراج الھدی  صدیقی کا کہنا تھا،الطاف بھائی وطن واپس آجائیں حافظ نعیم الرحمان نے کہا، ایم کیو ایم نے کراچی میں مہاجروں کا نام بدنام کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ حلقے سے جماعت کے امیدوارراشدنسیم نے واضح کیا کہ  حلقے کی ساری خواتین  اپنی ووٹ کی طاقت جانتی ہیں، وہ جماعت اسلامی کوہی ووٹ دیں  گی۔