Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے ’فرعون‘ نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا

کراچی کے ’فرعون‘ نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا
August 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار محمد ربانی عرف فرعون نے تفتیشی ٹیم کے سامنے درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ اس کا کہنا ہے سفاکیت اور بے رحمی کی وجہ سے فرعون عرفیت پڑ ی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد ربانی عرف فرعون نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ٹارگٹ کلر کی انٹروگیشن رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ ٹارگٹ کلر محمد ربانی عرف فرعون نے اعتراف کیا کہ اورنگی ٹاون میں سیاسی قیادت کی طرف سے مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کی لسٹ ملی جن کو مختلف علاقوں میں ہدف بنا کر قتل کیا۔ تفتیشی ٹیم کو اس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون میں ہڑتال کے دوران بس پر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ہڑتالوں کے دوران اورنگی ٹاون میں جلاو گھیراو اور گاڑیاں بھی نذرآتش کیں۔ سفاکیت کی وجہ سے اسکا نام فرعون پڑ گیا۔ فرعون کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سربراہ علاوالدین عرف کالا پپو تھا جس کے احکامات پر وارداتیں کی جاتی تھیں۔ کئی وارداتوں میں اس کے ساتھ شامل بھی رہا۔ ملزم فرعون کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی قیادت نے اس سے خوش ہو کر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ملازمت دلائی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔