Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزم ہلاک
April 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر 19 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا ۔ فائرنگ  کے تبادلے  کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا ۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عثمان  کے نام سے ہوئی تھی۔