Tuesday, January 31, 2023

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کرلی۔

کلفٹن سے حاصل فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد فوٹیج میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں افراد کو مشتبہ قرار دیا گیا، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں نصب جدید ڈیوائس کو دیسی انداز میں تیار کیا گیا تھا۔ لوہے کی راڈ کے اندر بارودی مواد بھرا گیا، راڈ پر میگنیٹ کے ٹکڑے چسپاں تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس میں سرخ اور سفید بٹن اور اینٹینا بھی لگا ہوا تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بڑا دھماکہ کیا جا سکتا تھا۔ واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ ماضی میں کراچی کی دہشت گرد کارروائیاں کرنے والی تنظیم ملوث ہوسکتی ہیں۔