Friday, December 1, 2023

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز کا سرچ آپریشن‘ گھرگھر تلاشی‘ 20 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز کا سرچ آپریشن‘ گھرگھر تلاشی‘ 20 افراد گرفتار
January 19, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی پرانا گولیمار کے علاقوں قدیمی محلہ‘ راجانیک محمد محلہ‘ علی محمدولیج‘ غفارپاڑہ اور عبداللہ ولیج کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا۔ گھرگھر تلاشی کے دوران رینجرز نے بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست مشتبہ افراد سے دستی بم اور ایس ایم جیز سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں سے بھاری مقدار میں منشیات اور موٹرسائیکل لفٹرز کے ٹھکانوں سے مختلف پارٹس بھی برآمد کئے گئے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پرانا گولیمار میں منشیات فروش گروپوں میں جھڑپ ہوئی تھی اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔