کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
نیو کراچی میں صبح سویرے شعلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ گارمنٹ فیکٹری کی تیسری منزل پر بیڈشیٹس اور کپڑے کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔
آگ بجھانے کیلئے 10 فائرٹینڈرز فوری طور پر پہہنچائے گئے، جبکہ شعلوں شدت دیکھ کر تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔