Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
January 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نیوکراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کےعملے نے تین گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔

نیوکراچی کی تولیہ فیکٹری میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔ گتہ کمپانڈ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈرز طلب کئے گئے۔

فیکٹری ملازمین کو فوری طور پرباہر نکالا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

فائربریگیڈ کےعملے نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔