Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی کے علاقے لسبیلہ سے گولیمار جانے والی اہم شاہراہ کو ڈی ایم سی نے کچرا کنڈی سمجھ لیا

کراچی کے علاقے لسبیلہ سے گولیمار جانے والی اہم شاہراہ کو ڈی ایم سی نے کچرا کنڈی سمجھ لیا
July 5, 2017

کراچی (92 نیوز) لسبیلہ سے گولیمار جانے والی اہم شاہراہ کو ڈی ایم سی نے کچرا کنڈی سمجھ لیا ۔ رہی سہی کثر ٹوٹی ہوئی  سڑک نے پوری کردی۔۔ جس کی وجہ سے یہاں سے گذرنے والے شہریوں کی زندگی عذاب ہو گئی ہے ۔

کراچی کے علاقے لسبیلہ سے گولیمار جانے والی شاہراہ پر ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل ہیں ۔

 جاری منصوبے کے  کام  کے دوران ٹوٹ جانے والی سڑک کو اب تک مرمت نہیں کیا جا سکا ہے ۔

سڑک پر موجود گڑھوں  کو عارضی طور پر بھر دیا گیا ۔ سڑک پر کچرے کے  ڈھیر کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو طویل عرصے سے جاری ترقیاتی کام ختم ہونے کا نام نہیں  لے رہا ۔۔۔وہیں رہی سہی کسر گٹر کے پانی اور کچرے نے پوری کردی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ نکاسی آب  کا نظام  ٹھیک کر کے کچرا صاف کرکے  سڑک بنائی جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوسکے ۔