Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے لانڈھی فیچرموڑ کے قریب تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی

کراچی کے علاقے لانڈھی فیچرموڑ کے قریب تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی
February 6, 2021

کاچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی فیچرموڑ کے قریب تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی۔ افسوسناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بس میں نجی کمپنی کے ملازمین تھے۔ ڈرائیور فرار ہو گیا۔

قبل ازیں بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر ہیوی مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ میں زیادہ تر مسافروں کا تعلق خضدار اور پنجگور سمیت اندرون بلوچستان کے علاقوں سے تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔