Tuesday, October 4, 2022

کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 3 افراد زخمی
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 10 سالہ ورشا، 12 سالہ احمر اور 32 سالہ عقیل زخمی ہوئے ۔ جناح اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ پولیس نے شادی کی تقریب میں دو افراد کو حراست میں لیکر موقع سے خول برآمد کرلیے ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شادی کی تقریب عاطف نامی شخص کی ہورہی تھی ۔ اسکے رشتے دار نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ شادی کی تقریب کا کوئی اجازت نامہ موجود نہیں تھا ۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا پولیس نے مبینہ رشوت وصول کرکے شادی کی تقریب کی اجازت دی جو گلی میں کی جارہی ہے تھی ۔