Thursday, October 6, 2022

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکہ، چھ افراد زخمی

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکہ، چھ افراد زخمی
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ انچار ج سی ٹی ڈی راجہ خطاب بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور کہا معلوم کررہے  ہیں  کہ ٹارگٹ کیا تھا۔ بی ڈی ایس نے بتایا کہ بارودی مواد تقریباً ایک  کلو تھا  اور سیفٹی  فیوز  ڈیوائس کے ذریعے دھماکا ہوا ۔ ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا  گیا تھا جبکہ  بارودی مواد کے ساتھ  بال بیرنگ کا  بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہو سکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر لئے ہیں۔