کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بھائی نے بیٹوں سے مل کر اپنے بھائی کو ہی قتل کر دیا
کراچی (92 نیوز) جائیداد کے لالچ نے خون سفید کر دیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بھائی نے بیٹوں سے مل کر اپنے بھائی کو ہی قتل کر دیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا معاملہ پیش آیا۔ بھائی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملزم کے 3 بھتیجے بھی زخمی ہوئے۔
فائرنگ سے جاں بحق شخص کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 5، 6 افراد والد اور بھائیوں کو مار رہے تھے۔ چاچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر میرے والد کو قتل کیا۔ فائرنگ سے میرے 3 بھائی بھی زخمی ہوئے۔ زمین ہمارے حق میں ہے، جس کا ثبوت ہے۔