Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
August 29, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ 

شہید اہلکار کی شناخت اے ایس آئی اکرم کے نام سے ہو گئی، پولیس کے مطابق تھانہ منگھوپیرمیں تعینات مقتول پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں پولیس افسر اکرم کو اپنے دوست کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ کرنے والے ملزم نے دونوں ہاتھوں میں پستول تھام رکھا تھا۔ واقعے کی ایک رکشہ سوار شخص نے بھی ویڈیو بنائی۔ ایک ملزم موٹر سائیکل پر موجود رہا، دوسرا شخص ہوٹل میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی۔ شہید افسر کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا۔

شارع فیصل سے مبینہ طورپرمنشیات سپلائی میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کار سے آٹھ کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزموں میں شامل دو پولیس اہلکار تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہیں۔ گرفتار اہلکاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔